سنگجانی موٹر سائیکل سوار گینگ ترنول پولیس کیلئے سوالیہ نشان بن گئی
سنگجانی( بیورو پورٹ)ڈکیتی کی دلیرانہ واردات موٹر سائیکل سوار گینگ ترنول پولیس کیلئے سوالیہ نشان بن گئی۔سنگجانی میں ہونے والی ڈکیتی واردتوں میں دو موٹر سائیکل سواروں نے علاقے میں تباہی مچا رکھی ہے۔گزشتہ کچھ دنوں سے سنگجانی میں لگاتار ڈکیتی کی وارداتیں ہونا معمول بن گیا تھانہ ترنول خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق دن 2 کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے محمد اسلم نامی شہری کو فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھین کر فرار محمد اسلم نامی شہری نے ون فائیو پر بھی کال کی مگر پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی تھک ہار کر لوٹا ہوا شہری تھانہ ترنول جاپہنچا اور اپلیکیشن دی اور جھوٹی تسلی دیتے ہوئے
واپس بھیج دیا کہ ہم موقعہ واردات چیک کریں گے مگر ابھی تک تھانہ ترنول کی جانب سے کسی نے رابطہ نہ کیا آئے روز وارداتیں کرنے والے اس گینگ کو پولیس نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے.ایک اور عینی شاہد کا کہنا تھا کہ جس طرح ڈکیتوں نے محمد اسلم پر فائرنگ کی تھی۔’اس موقع پر ہم نے آنکھیں بند کرلی تھیں کہ اس کے بچنے کا کوئی امکان نہیں ہے مگر اس کے باوجود وہ پولیس اہلکار موقعہ پر نہ پہنچ سکے شہری سراپا احتجاج ایک ہفتہ میں یکے بعد تیسری ڈکیتی کی دلیرانہ واردات نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ہے،
لوگ اپنے آپ کو عدم تحفظ کا سمجھنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ سنگ جانی کے عوامی حلقوں نے آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی طرز کی ان وارداتوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ لوگوں کو تحفظ کا احساس ہو سکے اور وہ بلاخوف و خطرہ اپنی نقل و حرکت جاری رکھنے کے ساتھ اپنے معمولات انجام دے سکیں