Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسلام گڑھ مرزا اطہر حسین گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں آمنہ بشیر ویلفئیر ٹرسٹ یوکے رجسٹرڈ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

اسلام گڑھ(نمائندہ خصوصی)گزشتہ روز مرزا اطہر حسین گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اسلام گڑھ میں آمنہ بشیر ویلفئیر ٹرسٹ(UK) رجسٹرڈ کے زیر اہتمام ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں غریب اور مستحق طلباء میں درسی کتب تقسیم کی گئیں۔تقریب کی مہمان خصوصی سرپرست اعلیٰ محترمہ ذکیہ آمنہ نور( UK) اور ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن میرپور محترمہ آنسہ کوثر صاحبہ نے خصوصی شرکت کی

جبکہ تقریب کی صدارت ممتاز سنئیر صحافی جناب سلطان محمود مرزا نے کی۔تقریب کے میزبان سنئیر صدر معلم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اسلام گڑھ جناب مختار احمد صاحب تھے۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض لیاقت علی سنئیر بیالوجی مدرس نے ادا کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ادارہ کے مدرس قاری عمران صاحب نے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت ادارہ کے طالب علم نے کی

۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ ذکیہ آمنہ نور نے کہا کہ آمنہ بشیر ویلفئیر ٹرسٹ بنانے کا مقصد ہی غریب، یتیم اور نادار لوگوں کی مالی معاونت کرنا ہے۔ اور یہ کام خالصتاً اللہ کی رضا اور والدین کے ایصال ثواب کے لئے کر رہی ہوں۔ اس وقت ہم پاکستان اور آزاد کشمیر میں مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں جن میں یتیم بچوں کی شادیاں کروانا، غرباء میں کپڑے ، تعلیمی اداروں میں پانی کا بندوبست، 24 ستمبر 2020 میں ہونے والے ہولناک زلزلے کے متاثرین میں کھانا تقسیم کرنا ہے اور
اس کے علاوہ ایک کنال رقبہ ٹرسٹ کی طرف سے وقف کیا گیا جس پر اولڈ ہوم بنانے کا منصوبہ زیر کار ہے۔ اس کے علاوہ مدرسے کے طلباء میں کپڑے بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر آنسہ کوثر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے ایصال ثواب ان کے نیک مشن کو جاری رکھنے اور مختلف علاقوں میں واٹرفلٹرپلانٹ اور انسانیت کی خدمت کرنا ہی دین دنیا کی کامیابی ہے مخیر حضرات اور یوکے لوگوں کے تعاون سے جاری آمنہ ویلفیئر ٹرسٹ کی تعلیمی خدمات لائق تحسین ہیں۔

Exit mobile version