جرمنی کے نیورمبرگ اسپتال نے عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا
جرمنی کے نیورمبرگ ساؤتھ اسپتال نے عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اسپتال کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد نیورمبرگ بلدیہ نے بھی سرٹیفکیٹ جاری کرنا ہے اور عمر شریف کی میت کی پاکستان روانگی کے لیے کلیئرنس پیر کو ملے گی۔
مسکراہٹیں بکھیرنے والے نامور کامیڈین و اداکار عمر شریف انتقال کر گئے
ذرائع کا کہنا ہےکہ ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بلدیہ سے سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہو سکتا، جرمن قوانین کے مطابق سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے تک میت منتقل نہیں کی جا سکتی لہٰذا پیر کو بلدیاتی دفاتر کھلنے کے بعد سرٹیفکیٹ کا اجرا ہوسکے گا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ عمر شریف کی میت پاکستان لانے کیلئےکمرشل پرواز یا پھر ائیر ایمبولنس استعمال ہوگی۔