بھارتی شوبز شخصیات بھی عمر شریف کے انتقال پر افسردہ
پاکستان کے نامور کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر بھارتی شوبز شخصیات نے بھی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
عمر شریف رحلت پر بھارتی گلوکاری دلیر مہدی کا کہنا تھاکہ عمر شریف کمال کے اداکار تھے، مداح ان کا کام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
Alvida legend 🙏may your soul Rest In Peace 🙏🙏🙏 #UmerShareef pic.twitter.com/ks4vS4rdL0
— Kapil Sharma (@KapilSharmaK9) October 2, 2021
اس کے علاوہ معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بھی ٹوئٹ کی اور ’الوداع لیجنڈ‘ کہا۔
Alvida legend Umer Sharif!!! Puri Duniya ko hasane wale ne aaj sab ke aankho main aansu la diya. R.I.P Sir 🙏🙏🙏 pic.twitter.com/cwYKrrX5yd
— Sudesh Lehri (@Sudesh_Lehri) October 2, 2021
کامیڈین و اداکار سدیش لہری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ الوداع عمر شریف، پوری دنیا کو ہنسانے والے نے آج سب کو رلا دیا۔
خیال رہے کہ چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے پاکستان کے معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔
عمر شریف کے خاندانی ذرائع نے اداکار کی جرمنی کے اسپتال میں انتقال کی تصدیق کی۔
ان کے انتقال پر صدر اور وزیراعظم سمیت سیاسی، سماجی اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔