دھابیجی پبلک ہیلتھ انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے گزشتہ 15 دن سے یوسی دھابیجی کے مختلف علاقوں پانی کی طویل بندش،تاجران کی ، مشترکہ پریس کانفرنس 140

دھابیجی پبلک ہیلتھ انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے گزشتہ 15 دن سے یوسی دھابیجی کے مختلف علاقوں پانی کی طویل بندش،تاجران کی ، مشترکہ پریس کانفرنس

دھابیجی پبلک ہیلتھ انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے گزشتہ 15 دن سے یوسی دھابیجی کے مختلف علاقوں پانی کی طویل بندش،تاجران کی ، مشترکہ پریس کانفرنس

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف )دھابیجی کے مختلف علاقوں بلال نگر غریب آباد مارکیٹ اور شیخ عبدالمجید سندھی کالونی میں پانی کی طویل بندش سی سی روڈ اور گٹر نالوں کے ترقیاتی ٹینڈرز میں کرپشن کے خلاف مقامی علماء اور تاجران کی ایک بڑی تعداد نے رہنماوں مولانا عبدالقادر اعوان، تاجر رہنماء حسن خان، شہری اتحاد رہنماء حافظ غلام حسین پینور، نصیر سلہری، جمعرات خان ، مولانا افتخار احمد اور قاری فیاض دیشانی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پندرہ دنوں سے دھابیجی شہر کا پانی مسلسل بند رہا ہے

جسمیں پبلک ہیلتھ اور مقامی واٹر سپلائ عملہ کی غفلت رہی ہے گذشتہ دن شہریوں کے حرکت میں آنے کے بعد پبلک ہیلتھ انتظامیہ جاگی اور انہوں نے فوری جیسے تیسے کرکے فنی خرابیاں دور کیں ہے یہ اقدام اپنی جگہ پر یہاں گذشتہ بیس سالوں سے دھابیجی میں پانی پر سیاست ہورہی ہے اس شہر کے کچھ محلے ایسے ہیں جہاں پانی دو عرشوں سے نہی آرہا عوام کھارا بور کا پانی استعمال کرتے کرتے

گردوں پھیپڑوں کے خطرناک بیماری میں مبتلاء ہوچکی ہے اب شہری اتحاد نے یہ طے کرلیا ہیکہ انسانی بنیادی حق پانی کے حصول میں آخری حد تک جائیں گے پبلک ہیلتھ انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے گزشتہ 15 دن سے یوسی دھابیجی کے مختلف علاقوں شیخ عبدالمجید سندھی کالونی،غریب آباد مارکیٹ،بلال نگر، راجپوت محلہ سمیت دیگر علاقوں میں پینے کا پانی نایاب ہو گیا ہے

جبکہ دوسری جانب غریب آباد مارکیٹ کے لیے بنائے جانے والے سی سی روڈ اور گٹر نالوں کے نام پر مقامی منتخب نمائندے بڑے پیمانے پر اپنے لوگوں کو نوازنے کے ساتھ بڑی کرپشن کر رہے ہیں مقامی منتخب ایم پی اے اور ایم این اے ووٹ لینے کے بعد مکمل طور غائب ہیں جس کے خلاف منگل کے دن تاریخی جدوجھد کا اعلان کر کے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اس موقع پر ندیم خواجہ، انور کمال، منظور مغل و دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں