Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

محمد علی وسیم کی زیرصدارت اے ایس پی کبیروالا سدرہ خان کے اعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

محمد علی وسیم کی زیرصدارت اے ایس پی کبیروالا سدرہ خان کے اعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

محمد علی وسیم کی زیرصدارت اے ایس پی کبیروالا سدرہ خان کے اعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی زیرصدارت اے ایس پی کبیروالا سدرہ خان کے اعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان اعزاز ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی تھے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمداختر منڈھیرا‘ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی‘ایس ڈی پی او صدرسرکل خانیوال اعجاز احمد‘ایس ڈی پی او جہانیاں غلام مرتضیٰ سیال‘اسسٹنٹ کمشنر زبختیاراسماعیل‘آمنہ احسان‘خرم حمیداورانسپکٹرمہرسعیدنے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہاکہ تبادلہ ملازمت کا حصہ ہے سدرہ خان نے بطوراے ایس پی کبیروالا تعیناتی کے عرصہ میں بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا‘ایک اچھے پولیس آفسیرکی کامیابی بھی یہی ہے کہ جہاں بھی ڈیوٹی سرانجام دے اس کے جانے کے بعد لوگ اچھے الفاظ میں یاد رکھیں۔ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی نے کہاکہ فرض شناس‘محنتی اورایماندارافسران کسی بھی محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں اے ایس پی سدرہ خان نے اپنی مدت ملازمت کا عرصہ بہادری اورایمانداری سے نبھایاان کی خانیوال میں محکمہ پولیس کے لیے خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائیگا۔اے ایس پی سدرہ خان نے ڈی پی او‘ڈپٹی کمشنر ودیگرافسران کا شکریہ اداکرتے ہوئے

کہاکہ ڈی پی او محمدعلی وسیم کی بہترین قیادت اورڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی کی رہنمائی میرے لیے مشعل راہ رہے گی ان کے ماتحت کام کرنا کسی اعزاز سے کم نہ ہے‘دوران تعیناتی محکمہ پولیس اورضلعی انتظامیہ کے افسران کا خلوص اورانکے تجربات سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔بعدازاں ڈی پی او محمدعلی وسیم اورڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی نے اے ایس پی سدرہ خان کی محکمہ پولیس اورعوام الناس کے لیے کی جانیوالی خدمات کو سراہتے ہوئے یادگاری شیلڈز پیش کیں اورمستقبل میں نیک خواہشات کا اظہا ر کیا جبکہ ڈی ایس پی ہیدکوارٹر‘ایس ڈی پی او زصدسرکل اورجہانیاں کی جانب سے تحائف پیش کیے گئے۔

Exit mobile version