بندھن میرج ہال ہارون آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا 170

بندھن میرج ہال ہارون آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا

بندھن میرج ہال ہارون آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) بندھن میرج ہال ہارون آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد سجاد علوی نے کی ورکر کنونشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری نورالحسن تنویر، عوامی ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے ورکرز سے خطاب کیا اس کے علاوہ حاجی اشرف اسلام سٹی صدر مسلم لیگ (ن)، چوہدری زاہد منیر ایڈوکیٹ، راجہ شاہد محمود، ملک امیر ایڈوکیٹ، بار ایسوسی ایشن ہارون آباد صدر چوہدری غلام نبی سپراء ایڈووکیٹ، چوہدری مشتاق نمبردار، ملک محمد انور علوی، مظہر رشید پی اے ٹو ایم این اے،

جان ساقی پی اے ٹو ایم پی اے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ملک ارشد چیتا، ملک شاہد، مصطفیٰ رحمانی، ملک اصغر سمیت ورکرز اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری نورالحسن تنویر نے کہا کہ موجودہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے پٹرول کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ملک میں گھی چینی آٹے کا بحران ہے ہم نے علاقہ کی عوام اور عوام کو درپیش مسائل کے لئے ہمیشہ اسمبلی میں آواز اٹھائی ہے ہم نے اہل علاقہ کی عوام کی ہمیشہ نمائندگی کی ہے ہمیں علاقہ کی عوام نے منتخب کرکے اسمبلیوں میں بھجوایا ہے جہاں پر ہم عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں

اور انشاءاللہ آئندہ بھی کرتے رہینگے دوران تقریر پاکستان زندہ آباد، وزیراعظم نواز شریف زندہ آباد اور ووٹ کو عزت دو کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ورکرز کنونشن میں مسلم لیگ (ن) ورکرز اور کارکنان سمیت انجمن تاجران، معززین علاقہ کی کثیر تعداد اور بالخصوص ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد ضلع بہاولنگر کے وفد نے بھرپور شرکت کی آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اور ورکرز کے لیے پرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام بھی کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں