ٹھٹھہ محکمہ ایجوکیشن کی نااہلی گرلز ہائی اسکول مکلی میں پانی کی شدید قلت طالبات اور اسٹاف سخت مشکلات سے دوچار 143

ٹھٹھہ محکمہ ایجوکیشن کی نااہلی گرلز ہائی اسکول مکلی میں پانی کی شدید قلت طالبات اور اسٹاف سخت مشکلات سے دوچار

ٹھٹھہ محکمہ ایجوکیشن کی نااہلی گرلز ہائی اسکول مکلی میں پانی کی شدید قلت طالبات اور اسٹاف سخت مشکلات سے دوچار

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف )محکمہ ایجوکیشن کی نااہلی گرلز ہائی اسکول مکلی میں ایک ماہ سے پانی کی شدید قلت طالبات اور اسٹاف سخت مشکلات سے دوچار محکمہ ایجوکیشن ٹھٹھہ کی نااہلی کے سبب گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں ایک ماہ سے پانی کی شدید قلت ہے جسکی وجہ سے طالبات اور اسٹاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں پانی کی قلت کے خلاف طالبات نے اسکول کے اندر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور پانی دو پانی دو کے نعرے لگائے اس موقع پر طالبات کے پیرنٹس نے کہا کہ کتنا ظلم ہے

کہ ایک ماہ سے اسکول میں پانی موجود نہیں ہے ہمارا حکومت سندھ اور دیگر بالا حکام سے مطالبہ ہے کہ گرلز ہائی اسکول مکلی میں پانی کی قلت کو فوری دور کیا جائے اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ اسکول ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کئی دفعہ انتظامیہ اور ایجوکیشن کے افسران کو پانی کی قلت اور دیگر سہولیات کے لئے اگاھ کیا گیا ہے مگر بالا افسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں