ملز ایریا دھابیجی میں قائم نجی فیکٹری نے 400 کے قریب مزدور بیروزگار کردیئے 141

ملز ایریا دھابیجی میں قائم نجی فیکٹری نے 400 کے قریب مزدور بیروزگار کردیئے

ملز ایریا دھابیجی میں قائم نجی فیکٹری نے 400 کے قریب مزدور بیروزگار کردیئے

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف )ملز ایریا دھابیجی میں قائم نجی فیکٹری نے 400 کے قریب مزدور بیروزگار کردیئے فیکٹری کا ایک حصہ بند مقامی مزدور فاقہ کشی والی زندگی گزارنے پر مجبور مالکان نے فیکٹری فروخت کردی تفصیلات کے مطابق دھابےجی ملز ایریا میں قائم نجی فیکٹری انور ٹیکسٹائل مل میں تقریبا 700 کے قریب مزدور کام کرتے تھے گزشتہ دنوں مل انتظامیہ نے بغیر کسی نوٹس کے مل مزدوروں کیلئے بنائی گئی

لیبر کالونی کو خالی کروادیا ہے جسے 100 سے زائد مزدوروں کو بناء اطلاع دئے فارغ کر دیا گیا ہے اس حوالہ سے متاثرہ مزدوروں نے بتایا کہ نجی فیکٹری جبر کا رویہ رکھتے ہوئے لیبر قوانین کو نظرانداز کرتے ہوئے پچھلے تیس سالوں سے کام کرنے والے مزدوروں کو نوکری سے ہٹاکر اور گھر خالی کروا کر بیروزگار کر کے فاقہ کشی والی زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے

جنہیں انکا بونس حساب و دیگر لیبر قوانین کے تحت لوازمات سے بھی محروم رکھا گیا ہے فیکٹری مالکان نے اپنی فیکٹری کسی نئے اونر پر فروخت کردی ہے اس دوران تمام مزدور کو رلا دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں