سنگجانی حلقہ این اے 54 یوسی 48 محلہ عثمانیہ ترقیاتی کام بند فنڈ کی شدید کمی علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج 137

سنگجانی حلقہ این اے 54 یوسی 48 محلہ عثمانیہ ترقیاتی کام بند فنڈ کی شدید کمی علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج

سنگجانی حلقہ این اے 54 یوسی 48 محلہ عثمانیہ ترقیاتی کام بند فنڈ کی شدید کمی علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج

اسلام آباد(سنگجانی بیورو آفس)حلقہ این اے 54 یوسی 48 محلہ عثمانیہ ترقیاتی کاموں کلی کھول کے سامنے آگئی اسد عمر خان صاحب کی جانب ترقیاتی کام کلی کھل کر سامنے آگئی محلہ عثمانیہ کے رہائشی اپنی روداد لیکر سنگجانی میٹروواچ بیورو آفس پہنچ گئے جن کا کہنا تھا۔محلہ عثمانیہ میں تمام گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس حوالے سے ملک امتیاز صاحب نے اسد عمر کئی بار محلہ عثمانیہ کی گلیوں کا وزٹ کروایا مگر اسد عمر نے اس علاقے کو نظر انداز کردیا ملک امتیاز اس حوالے سے ایکٹیو نظر آتے ہیں کہ انگلیوں کا کام ہو۔

ملک امتیاز کی محنت سے ہی گلیوں میں گیس لگی مگر اسد عمر آگے فنڈ دیں گے تو گلیوں کے کام ممکن ہے ہم اپنی روداد لے کر قاضی تنویر کے پاس گئے پر کوئی کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے یہ بات بھی سامنے سابق ڈپٹی میئر نے بھی یہاں پر کوئی کام نہ کروائے نون لیگ کے دور میں تو ان علاقوں کو مکمل نظر انداز کیا گیا مگر پی ٹی آئی کے دور میں بھی ان علاقوں پر توجہ نہ دی گئی

گڑھوں کی وجہ سے اکثر رات کو نماز پڑھنے والے بزرگ افراد گر کر زخمی ہو چکے ہیں محلہ عثمانیہ گردونواح کی سڑکیں ابھی بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جن میں محلہ عثمانیہ میں ابھی تک ایک گلی بھی پختہ نہیں کی گئی ہیں شہر میں صفائی اورامان وامان کی صورتحال بھی خراب ہے مسائل کے حل کیلئے متعددبار نمائندوں کو بتایا مگر بہتری نہیں آئی حکومت ان فنڈز کی تحقیقات کیوں نہیں کراتی بیشتر علاقہ مکین آج بھی پانی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔اہل علاقہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا اسد عمر اپنی پراڈو سے اتر کر پیدل ہماری گلیوں میں آئیں تاکہ ان کو اس مشکلات کا احساس ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں