Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

آرگنائزیشن کے انتخابات جیت کر اساتذہ کے حقوق کی بھرپور جنگ لڑوں گا،سردار شفقت حیات

آرگنائزیشن کے انتخابات جیت کر اساتذہ کے حقوق کی بھرپور جنگ لڑوں گا،سردار شفقت حیات

آرگنائزیشن کے انتخابات جیت کر اساتذہ کے حقوق کی بھرپور جنگ لڑوں گا،سردار شفقت حیات

آرگنائزیشن کے انتخابات جیت کر اساتذہ کے حقوق کی بھرپور جنگ لڑوں گا،سردار شفقت حیات

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)سردار شفقت حیات مرکزی صدارتی امیدوار برائے سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ آرگنائزیشن کے انتخابات جیت کر اساتذہ کے حقوق کی بھرپور جنگ لڑوں گا۔ریاست کے آٹھ اضلاع کے ضلعی صدور نے مجھے مشترکہ مرکزی صدارت کے لیے نامزد کیا ہے۔موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا تعلق میرے ضلع سے ہے۔مسائل کو مذاکرات کی میز پر حل کے لیے لے کر جاؤں گا۔ چوہدری بابا عبداللّٰہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پوٹھہ بینسی میں آمدہ انتخابات بسلسلہ سکول ٹیچرز آرگنائزیشن انعقاد پذیر ھ hbوا پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت مدرس مشکور صاحب نے کی


آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر جناب سردار شفقت حیات صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
پروگرام کی صدارت سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے سابق سینئر نائب صدر و ممبر مجلس عاملہ راجہ خضر الرحمن نے کی دیگر مہمانان گرامی میں چوہدری محمد نصیر سینئر نائب صدر ظہیر شہزاد بٹ سیکرٹری نشر واشاعت چوہدری محمد انور میڈیا ایڈوائزر مرزا نذر بیگ واجد حسین شاہ فہیم مرزا ناصر حسین ظہیر احمد نے پوٹھہ بینسی کاکڑہ ٹاؤن میں منعقدہ پروگرام میں خصوصی شرکت کی
مقررین میں سردار شفقت حیات صاحب نے کہا کہ آمدہ انتخابات میں کامیابی یقینی ہے ٹیچرز کے مسائل سے بخوبی آگاہ ھوں اور اپگریڈیشن کے پراسیس کو ہنگامی بنیادوں پر منظوری کے لیے اپنی پوری صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا دیگر مقررین میں سعید عالم چوہدری راجہ خضر الرحمن چوہدری محمد نصیر ظہیر شہزاد بٹ راجہ وقاص سہاروی مرزا نذر بیگ ناصر حسین اور فہیم مرزا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آمدہ انتخابات میں کامیابی اور ٹیم ورک کی کوششوں کو سراہا
سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری محمد انور نے ادا کیے اور قاری علی حسن صاحب نے دعا فرمائی

Exit mobile version