خانیوال پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری 140 خطرناک گینگ کے 467 ملزمان گرفتار ڈی پی او محمد علی وسیم
خانیوال 4ستمبر21 (سعید احمد بھٹی) ڈی پی او محمد علی وسیم کی سربراہی میں خانیوال پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نبردآزما ہے اس سلسلہ میں خانیوال پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق ضلعی پولیس نے 140 خطرناک گینگ کے 467 ملزمان گرفتار کرکے 684 مقدمات ٹریس کیئے گئے‘ گرفتار ملزمان سے 10 کروڑ 50 لاکھ 79 ہزار 950 کا مال مسروقہ برآمد‘
ضلعی پولیس نے 3689 خطرناک مجرمان اشتہاری بھی گرفتار کیئے جن میں مجرمان اشتہاری A کیٹگری 434 جبکہ B کیٹگری کے 3255 شام ہیں اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 1866 مقدمات درج کیے اورملزمان کے قبضہ سے 28 کلاشنکوف، 1455 پسٹلز/موذر، 81 رائفلز، 200 بندوق/رپیٹرز 12 بور، 76 ریوالورز, 24 کاربین اور 6400 گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ ضلعی پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائیوں میں 1889 مقدمات درج کیے اورملزمان کے قبضہ سے 1891کلو(تقریبا”48من)چرس، ہیروئن 220کلو(6من)، افیون 46 کلو، بھنگ 42 کلو، پوست 2580 کلو (تقریبا”65من)،
41500 لیٹر شراب اور 254 چالوبھٹیاں برآمد کی گئیں۔خانیوال پولیس نے قمار بازی ایکٹ کے تحت 138 مقدمات درج کیئے گے‘قمار بازی کے مقدمات میں 733 جواریوں کو بھی پابندسلاسل کیا گیا‘ساونڈسسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 223 مقدمات درج کیئے۔ڈی پی ا ومحمدعلی وسیم نے کہاہے کہ لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کی خاطراور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مثالی کردار کو یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہے‘سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا