114

‏سنگجانی اور اس کے گرد و نواح میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں میں اب تک کمی نہ ہو سکی

‏سنگجانی اور اس کے گرد و نواح میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں میں اب تک کمی نہ ہو سکی

اسلام آباد(سنگجانی بیورو رپورٹ)‏سنگجانی اور اس کے گرد و نواح میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں میں اب تک کمی نہ ہو سکی ہے۔ ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث علاقہ مکین عدم تحفظ کا شکار، بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کیلئے پولیس بے بس، شہریوں کی جان ومال غیر محفوظ، آئی جی اسلام آباد پولیس کا بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام نہ کرنے پر نوٹس لیں تفصیلات جوڑی راجگان راہزنی کی

واردات ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راجہ اویس عارف نامی نوجوان زخمی۔پولیس موقع پر پہنچ گئی گزشتہ دنوں اسی ایریا میں صحافیوں کو اغوا کرنے کی بھی کوشش کی گئی بعد ازاں ان پر فائرنگ بھی ہوئی بابر نامی شخص جو ڈھوک ٹمن کا رہائشی ہے موبائل اور نقدی سے محروم ہوگیا سنگجانی اور اس کے گرد و نواح میں ایک سرچ آپریشن کی ضرورت ہے اہل علاقہ نے نیوز کے ذریعے آئی جی اسلام آباد کو آگاہ کیا ملک کوئی کامیابی حاصل نہ ہو سکی آئی جی اسلام آباد کی طرف سے مسلسل علاقوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں