Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مہمند پولیس کی کامیاب کاروائی ڈی ایس بی کی اطلاع پر ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

ضلع مہمند (افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند پولیس کی کامیاب کاروائی ڈی ایس بی کی اطلاع پر ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار۔ ملزم کے قبضہ سے 180 بارودی ڈنڈے اور 20 ہزار گرام بارودی مواد برامد۔ ملزم پولیس حراست میں۔ مزید قانونی کاروائی جاری۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افسر مہمند صلاح الدین کنڈی کو ڈی ایس بی مہمند ایس آئی بخت محمد خان اور ڈی ایس بی ٹیم سے اطلاع ملی کہ ملزم اپنے موٹر کار (غواگے) میں کوئی بارودی مواد دورباخیل سے امبار مائینز کو سمگل کررہا ہے۔
اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس افسر مہمند صلاح الدین کنڈی نے ایک ٹیم تشکیل دی جسمیں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر غلنئ لیاقت خان کی نگرانی ایس ایچ او غلنئ شیرزمین خان، ایس آئی میرافضل، اے ایس آئی شوکت علی اور پولیس جوان شامل تھے۔

تشکیل شدہ ٹیم نے ناقی ٹنل کی چیک پوسٹ پر ملزم اعتبار شاہ ولد نظرشاہ سکنہ دورباخیل کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر جسکے قبضہ سے 180 بارودی ڈنڈے اور 20 ہزار گرام بارودی مواد برامد ہوئے۔ ملزم کو موٹر کار (غواگے) سمیت مزید قانونی کاروائی کیلئے تھانہ اپر مہمند غلنئ منتقل کردیا۔ مزید تفتیش جاری۔

Exit mobile version