ضلع مہمندجماعت اسلامی مہمند کا سوران درہ موسی خیل میں شمولیتی جلسہ 195

ضلع مہمندجماعت اسلامی مہمند کا سوران درہ موسی خیل میں شمولیتی جلسہ

ضلع مہمندجماعت اسلامی مہمند کا سوران درہ موسی خیل میں شمولیتی جلسہ

ضلع مہمند (افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمندجماعت اسلامی مہمند کا سوران درہ موسی خیل میں شمولیتی جلسہ۔صوبائی امیر ایم پی اے عنایت اللہ خان مہمان خصوصی تھے۔سینکڑوں افراد مختلف جماعتوں سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شامل ہو گئے۔تقریب سے عنایت اللہ خان امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا، محمد سعید خان، فردوس خان،فضل رازق امبار فضل الہی اور ملک صدبر موسی خیل نے خطاب کیا۔

مہمان خصوصی سابقہ صوبائی وزیر اور اہم پی اے عنایت اللہ خان اور ضلع مہمند کے امیر محمد سعید خان نے اپنے خطاب میں کہا۔ کہ ضلع مہمند سمیت تمام قبائلی علاقے مختلف مشکلات اور مسائل کے شکار ہیں۔ جن کے حل کے لئے حکومت نے اربوں روپے کے وعدے تو کیے مگر عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ظالمانہ مہنگائی ہے۔ اور بجلی، گیس اور دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ۔بائزئی سب ڈویژن میں ہائی سکول کا نہ ہونا انتہائی تشویشناک صورتحال ہے

تمام صوبے میں ہر جگہ بدامنی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔ مقررین نے کہا کہ ضلع مہمند میں سوران درہ سمیت تمام بائیزئی قبیلہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مالی اور جانی نقصان اٹھایا ہے۔ ان لوگوں کے گھر مسمار ہوگئے مگر آج تک کسی نے ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔سیکورٹی فورسز نے اپنے لئے علاقہ میں مختلف بڑے بڑے قلعوں اور میدانوں پر قبضہ کر کے بم پروف آبادی کرلی مگر عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ لیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے لیڈر شپ عوام کے حقوق کے لئے ہر فورم پر موثر آواز اٹھائے گی۔ اور عوام کی خدمت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا

کہ موجودہ دور ترقی اور ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ تھری جی اور فور جی کا دور ہے جی تھری کا نہیں۔حکومت یہاں کے لوگوں کے لئے بجلی، پانی، سڑک، سکول، ہسپتال، انٹرنیٹ اور گیس جیسے بنیادی سہولیات کا فی الفور بندوبست کر لیں۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ایم این اے، سابقہ ایم این اے، سینیٹر اور ایم پی ایز کی موجودگی میں آج تک گنداؤ میں پینے کا پانی تک نہیں۔ عوام در بدر ہیں مہنگائی زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب علاقہ سوران اور دیگر سرحدی دیہات کے عوام شہید کیے جا رہے تھے۔

ان کے گھر بار تباہ ہو رہے تھے۔ روزگار ختم ہورہا تھا۔مگر اسلام کے ٹھیکہ داران جے یو آئی اور تبدیلی سرکار پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت نے یہاں کے لوگوں کے بے سرو سامانی میں کسی نے ساتھ نہیں دیا۔ جماعت اسلامی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ہم لوگوں کو دین اسلام اور نفاذ شریعت کے لئے ان کے افکار و خیالات کی پاکیزگی پر خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہو کر پوری ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں