Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مہنگائی، بیروزگاری اور حکومتی نااہلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالیں گے، داورکنڈی

مہنگائی، بیروزگاری اور حکومتی نااہلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالیں گے، داورکنڈی

مہنگائی، بیروزگاری اور حکومتی نااہلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالیں گے، داورکنڈی

مہنگائی، بیروزگاری اور حکومتی نااہلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالیں گے، داورکنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے) تحریک انصاف کی حکومت نااہل لوگوں کی حکومت ہے ان نااہل لوگوں کو اب مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا، مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن اور لاقانونیت کا شکار عوام کی آواز بنیں گے، 10 اکتوبر کو حکومت کے خلاف طبلِ جنگ بجائیں گے، داورکنڈی،
تفصیلات کے مطابق موجودہ تحریک انصاف کی حکومت کی ناقص پالیسیوں، روز بروز بڑھتی مہنگائی، بیروزگاری اور کرپشن کے خلاف مسلم لیگ(ن) ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن نے طبل جنگ بجا دیا ہے، اس سلسلے میں گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی سینئر نائب صدر اور سابق ایم این اے داور خان کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے انصاف کا جنازہ نکال دیا ہے،

حکومت نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اور تھوک کے حساب سےاشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، مہنگائی کے ہاتھوں عوام تباہ و برباد ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت پر نااہلوں کا ایک ٹولہ مسلط ہے جنہیں عوام کی تکلیفوں اور پریشانیوں کا کوئی احساس نہیں، عوام اس نااہل حکومت سے تنگ آچکے ہیں، داور خان کنڈی نے کہا کہ نااہل حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں،

روز بروز بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی وزراء کی لوٹ مار کے خلاف مسلم لیگ(ن) ڈیرہ اسماعیل خان میدان اتر میں اتر آئی ہے انشاءاللہ 10 اکتوبر کو ہم اس نااہل حکومت کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان کی سڑکوں پر عوام کے ساتھ شدید احتجاج کریں گے، انہوں نے کہا کہ 10 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ کی سب سے بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات، پارٹی راہنما و ورکر، وکلاء، تاجر برادری، نوجوان اور عوامی شخصیات بھرپور انداز میں شرکت کریں گے،

وقت آگیا ہے کہ عوام کو اس نااہل حکومت سے چھٹکارا دلایا جائے ان شاءاللہ عوام کو اس نااہل حکومت سے چھٹکارہ دلاکر ہی رہیں گے میری اہلیان ڈیرہ سے اپیل ہے کہ اس نااہل حکومت کے خلاف وہ مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیں اور 10 اکتوبر کو گھروں سے نکل کر احتجاجی ریلی کا حصہ بنیں، انشاءاللہ 10 اکتوبر کے دن عوام عمران خان کی نااہل حکومت کو مسترد کردے گی

Exit mobile version