ضلع مہمندامبارمیں جمعیت العلماء اسلام کے زیر اہتمام مفتی محمود کانفرنس کا انعقاد
ضلع مہمند (افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمندامبارمیں جمعیت العلماء اسلام کے زیر اہتمام مفتی محمود کانفرنس کا انعقاد۔کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری سمیت ہزاروں افراد کی شرکت۔ قبائلی انضمام پر جمعیت کی تحفظات درست ثابت ہوئے۔ انضمام میں قبائلی معدنیات اور وسائل پر قبضے کے سیوا کچھ نہیں۔جمعیت علماء اسلام پاکستان کے حقیقی وارث جماعت ہیں۔ 1973/74 میں پاکستان کو آئین دیا اور اس آئین کے تحت اسلام کے ازلی دشمنوں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا۔ موجودہ حکومت ان غیر مسلموں کے لئے آئین میں ترامیم کو مفتی محمود کی جانثاروں نے اسمبلی میں ناکام بنا دیاتھا۔ موجودہ سلیکٹیڈ حکومت نے عوام کو تحفہ میں صرف مہنگائی دی۔ قبائلی اضلاع میں جمعیت کی سیاسی گرفت مضبوط ہو رہی ہیں۔ 14 اکتوبر کو پشاور میں مفتی محمود کانفرنس کے لئے ضلع مہمند سے ہزاروں کا قافلہ شرکت کیلئے روانہ ہونگے۔ مقررین،
تفصیلات کے مطابق تحصیل امبار میں جمعیت العلماء اسلام کے زیر اہتمام مفتی محمود کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں جمعیت کے صوبائی جنرل سیکرٹری عطاالحق درویش، مفتی اعجاز شینواری، الحاج احمد سعید،مولانا شمس الدین،مولانا حضرت خان، امیر ضلع مہمند مولانا محمد عارف حقانی،مولانا عبد الغفار صافی، مولانا گلاب نوراور مولانا بسم اللہ جان کے علاؤہ درجنوں جید علماء کرام اور سینکڑوں کارکنوں سمیت ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ پرہجوم مفتی محمود کانفرنس سے مقررین نے کہا
کہ قبائلی انضمام پر جمعیت کی تحفظات درست ثابت ہوئے۔ جبکہ انضمام سے قبائلی وسائل پر قبضے کے سوا کچھ بھی نہ مل سکا۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے حقیقی وارث ہے ہمارے اکابرین نے پاکستان کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ اور 73/74 میں ایک مضبوط آئین دیا۔ اس آئین کے تحت قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا۔اور موجودہ سلیکٹیڈ حکومت نے عوام کو تحفہ میں صرف مہنگائی دیا۔
جبکہ وقت کیساتھ پہلے سے ذیادہ قبائلی اضلاع میں جمعیت کی گرفت مضبوط ہو رہے ہیں۔ اور وقتا فوقتاً جوق درجوق جمعیت میں لوگ شامل ہو رہے ہیں۔ جس سے مخالفین کی پاؤں ڈگمگا رہے ہیں۔ اس موقع پر حاجی مرزا خان اپنے خاندان سمیت جمعیت العلماء اسلام میں شامل ہوگئے۔ مقررین نے 14اکتوبرکو پشاور میں مفتی محمود کانفرنس کے لئے ضلع مہمند سے ہزاروں کارکنان پر مشتمل قافلوں کی شرکت کا اعلان کیا۔