مردان سپورٹس کے حوالے سے جتنے بھی منصوبے باقی ہیں ان پر کام کے رفتار کو تیز کیا جائے۔صوبائی۔وزیر محمد عاطف خان 117

مردان سپورٹس کے حوالے سے جتنے بھی منصوبے باقی ہیں ان پر کام کے رفتار کو تیز کیا جائے۔صوبائی۔وزیر محمد عاطف خان

مردان سپورٹس کے حوالے سے جتنے بھی منصوبے باقی ہیں ان پر کام کے رفتار کو تیز کیا جائے۔صوبائی۔وزیر محمد عاطف خان

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)صوبائی وزیر خوراک و سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ نوجوان طبقہ ہمار ا سرمایہ اور مستقبل ہے، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے تاکہ ہمارے ملک کا مستقبل روشن اور تابناک ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر محمدعاطف خان نے ٹیلنٹ ڈی مردان کے نام سے نوجوانوں کے بین الاضلاعی مقابلوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر مردان کے کانفرنس روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مردان نیک محمد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ابضار خان، ٹی ایم او مردان، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر زبیر خٹک، ایاز صافی، یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین ارشاد خان، اور یوتھ پارلیمنٹ کے افراد نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹیلنٹ ڈی مردان اکتوبر کے مہینے میں شروع ہوگا جس میں نوجوانوں کے بہت سے مقابلے ہوں گے، جن میں مقابلہ حسن قرا ء ت، نعت خوانی، انگریزی اور اردو کی جذباتی تقاریری مقابلے، انگریزی اور اردو مضمون نگاری، بیت بازی، سوالات و جوابات، سٹینڈ اپ کامیڈی، ایکسٹر آرڈینری ٹیلنٹ، کنسول گیمنگ (FIFA)، موضوعاتی آرٹ، پینٹگز، خوشخطی،

شارٹ فلم، فوٹوگرافی، اردو انگریزی، پشتو، ہندکو گانوں کے مقابلے، ثقافتی ڈانس اور ڈراموں کے مقابلے شامل ہیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، اس قسم کی سرگرمیوں کے انعقاد سے نوجوانوں کی صلاحیتں اجاگر ہوتی ہیں، اور ان میں ملک کے لئے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ اجلاس کو مردان میں 12انڈور جمنیزیمز کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جن میں 6جمنیزیمز پر کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ 7 جمنیزیمز پر کام تکمیل کے مراحل میں ہیں، صوبائی وزیر محمد عاطف خان نے ٹی ایم او مردان کو ہدایت جاری کیں کہ سپورٹس کے حوالے سے جتنے بھی منصوبے باقی ہیں ان پر کام کے رفتار کو تیز کیا جائے اور معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں