اسلام گڑھ پلجورہ ٹائون میں قتل کی لرزہ خیز واردات۔ ملزم گرفتار ۔ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ
اسلام گڑھ(نامہ نگار)پلجورہ ٹائون میں قتل کی لرزہ خیز واردات۔انصر محمود عرف اچھی چھریاں لگنے سے جاں بحق ۔ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ راجہ جاوید الرحمن بمعہ نفری موقع پر پہنچ گئے۔ملزم محمد اسحاق کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی ڈیڈی باڈی ورثاء کے حوالے ۔تفتیش شروع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جٹی ڈھیری کراس میں مقیم محمد اسحاق ولد محمد قاسم نے پلجورہ ٹائون کے رہائشی انصر محمود عرف اچھی ولد محمد نجیب کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔وقوع کے فوری بعد زخمی انصر محمود کو بنگڑیلہ کمیونٹی ٹرسٹ ہسپتال لایا گیا لیکن خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے انصر محمود کی موت واقع ہو گئی۔ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ
راجہ جاوید الرحمن نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو اپنے قبضے لیتے ہوئے ملزم محمد اسحاق کو گرفتار کر لیا۔مقتول انصر محمود کے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ملزم محمد اسحاق کے خلاف 302اے پی سی کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔قتل کی وجوہات ذاتی ناراضگی بتائی جارہی ہے۔