خانیوال ڈرگ انسپکٹروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقدہ صدارت ڈپٹی کمشنر نے کی 197

خانیوال ڈرگ انسپکٹروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقدہ صدارت ڈپٹی کمشنر نے کی

خانیوال ڈرگ انسپکٹروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقدہ صدارت ڈپٹی کمشنر نے کی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) جعلی ڈاکٹرز اور غیر قانونی میڈیکل سٹورزکا کام کرنے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت ایکشن ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی نے ڈرگ انسپکٹروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی ،

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی ،ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل الرحمن بلال ،سیکریٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ محمد جنید ،چاروں تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹرز عثمان غنی، احمد اویس ،محمد علی خلیل اور شہروز خان نے شرکت کی ،ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ عطائیوں اور بلا لائسنس میڈیکل سٹور پر انسانی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیں اور اپنے معائنہ جات کے دائرہ کار کو دور دراز علاقوں تک بڑھائیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی

اور کوتاہی کے مرتکب ڈرگ انسپکٹرز کا بھی محاسبہ ہو گا ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری بورڈ پر زور دیا کہ وہ بورڈ کا ماہانہ اجلاس باقاعدگی سے منعقد کروائیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں جعلی ڈاکٹروں اور غیر قانونی میڈیکل سٹورز چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا اور یہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں