مال پلازہ صدر راولپنڈی کینٹ میں ایف آئی اے کی کاروائی 203

مال پلازہ صدر راولپنڈی کینٹ میں ایف آئی اے کی کاروائی

مال پلازہ صدر راولپنڈی کینٹ میں ایف آئی اے کی کاروائی

راولپنڈی( سٹی رپورٹر)مال پلازہ صدر راولپنڈی کینٹ میں ایف آئی اے کی کاروائی۔

ریڈ کے نتیجہ میں بعد ازانکوائری *نیوسٹی ٹریول اینڈ ٹورز * کے مالکان محمد سلمان خان وغیرہ کے خلاف کرنسی کی غیر قانونی خریدوفروخت و حوالہ ہنڈی میں ملوث ہونے کے شواہد پر مقدمہ درج۔

محمد سلمان خان کو گرفتار کر لیا گیا۔باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری۔

ملزمان کروڑوں روپے کی مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلے۔

نیو سٹی ٹریول اینڈ ٹورز سے گزشتہ نو ماہ کا ریکارڈ، کمپوٹرز اور موبائل فون قبضہ میں لئے گئے تھے۔

ملزمان مختلف کرنسی ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کے ساتھ بھی کرنسی کے لین دین میں ملوث پائے گئے۔

بینک افسران اور کرنسی ڈیلروں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ ذرائع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں