پاک فوج کے تمام افسران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں، کیپٹن عام ملک
اسلام آباد,دبئی(بیورورپورٹ) معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے پاک فوج میں معمول کے تبادلوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے افسران کے تبادلے خوش آئند ہیں، پاک فوج کا ہر آفیسر ہر شعبہ کے لیے موزوں ہے، میں لیفٹنٹ جنرل فیض حمید سمیت پاک فوج کے تمام افسران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں، یہ تبادلے معمول کے تبادلے ہیں اور اس سے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے،
انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کمان میں پاک فوج پیشہ وارانہ اعتبار سےبہترین دور سے گزر رہی ہے، پاک فوج کی صلاحیتوں سے انکار جاگتے میں خواب دیکھنے کے مترادف ہے، پوری قوم آرمی چیف اور پاک فوج کی بہترین صلاحیتوں کی معترف ہے