ضلع مہمند۔غازی بیگ میں انڈر16کرکٹ ٹورنامنٹ کاافتتاح 152

ضلع مہمند۔غازی بیگ میں انڈر16کرکٹ ٹورنامنٹ کاافتتاح

ضلع مہمند۔غازی بیگ میں انڈر16کرکٹ ٹورنامنٹ کاافتتاح

ضلع مہمند (افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند۔غازی بیگ میں انڈر16کرکٹ ٹورنامنٹ کاافتتاح۔قبائلی اضلاع میں کھیلوں کوفروغ دے رہاہے۔ بہترین کھلاڑیوں کونیشنل کوچنگ میں باقاعدہ ٹرئینگ دیاجائے گا۔مہمان خصوصی ونگ کمانڈرمحمدعتیق، تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ،سپورٹس ڈپارٹمنٹ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ضلع مہمند گورنمنٹ ماڈل سکول غازی بیگ میں انڈر16 کرکٹ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں مہمان حصوصی ونگ کمانڈر 173 محمد عتیق اور اسسٹنٹ کمشنر خرم رحمان جدون تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سعید اختر، پرنسپل نصیر خان، اے ڈی او ابراہیم پاکستان کرکٹ بورڈ مہمند کوچ عدنان رئیس، کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے علاؤہ سینکڑوں کھیلاڑیو اور طلباء نے شرکت کی اس ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں۔ جسمیں گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکول کی ٹیموں کو شامل کیا گیا اس رنگارنگ تقریب میں مہمان حصوصی نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کرشارٹ لگا کر اس میگا ایونٹ کا افتتاح کیا۔یہ ایونٹ اس مہینے کے 24 تاریخ تک جاری رہے گا۔

دوسرے مرحلے کیلئے بہترین ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس ایونٹ کے صوبائی سطح پر مقابلوں میں کامیاب اور بہترین کھلاڑیوں کو حکومت سپورٹ کریں گے۔اور ان کو باقاعدہ نیشنل کوچینگ ا کیڈمی میں ٹریننگ اور تعلیمی معاونت بھی دی جائی گی۔ ملک میں پہلی مرتبہ گراس روٹ لیول سے کھلاڑی ابھر کر ان کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ تقریب سے مہمان خصوصی نے کہا کہ کرکٹ پاکستان میں مقبول کھیل ہے اور اس قسم کے ایونٹس سے نچلی سطح سے بچوں کو سامنے آنے کا بہترین موقع ملے گا اس ایونٹس کیلئے سپورٹس ڈپارٹمنٹ ایجوکیشن اور پی سی بی مشترکہ طور اپنے کوششوں کو عملی جامہ پہنائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں