Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بہاولنگر ریجنل پولیس آفیسر بہاولپو ا دورہ بہاولنگر،ڈی پی او آفس پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی

بہاولنگر (خرم شہزاد ملک سے) ریجنل پولیس آفیسر بہاولپومحمد زبیر دریشک کا دورہ بہاولنگر،ڈی پی او آفس پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی، آر پی او نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کیے،بعد ازاں آر پی او بہاولپورکی دفترDSP/SDPOصدر سرکل بہاولنگر اور تھانہ تخت محل کی فارمل انسپکشنتفصیلات کے مطابق ریجنل پو لیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک کے دورہ بہاولنگر کے موقع پرڈی پی او محمد ظفر بزداراورایس پی انوسٹی گیشن فاروق انورموجود تھے۔

کھلی کچہری کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نعت شریف ﷺ کی سعادت حافظ محمد عمران نے حاصل کی۔آر پی اوبہاولپور نے کہا کہ میری جب سے پوسٹنگ ہوئی ہے ہر روز اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگا تا ہوں تاکہ لوگوں کے مسائل کو حل کیا جائے میرایہاں آنے کا مقصد لوگوں کے مسائل ضلعی سطح پر حل ہوں اور لوگوں کو بہاولپور جانے کی تکلیف نہ اٹھانی پڑے اسی طرح میں نے بہاولپور ریجن میں مختلف مقامات پر بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا تاکہ لوگوں کی تکالیف کم ہوں اور پولیس جو دن رات کام کر رہی ہے کا امیج عوام میں بہتر بنایا جائے

۔اسی طرح وزیر اعلٰی کی ہدایت اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او،ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ڈی پی اوز نے اپنے اپنے سرکل ہائے میں کھلی کچہریوں کاسلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ آر پی او نے موقع پر شمیم اختر،محمداسلم،امیر حمزہ ودیگر کی درخواست ہائے کو سنااور احکامات جاری کیے ۔بعد ازاں آر پی او نے ایس ڈی پی او دفتر صدر سرکل اورتھانہ تخت محل کی فارمل انسپکشن کی،انسپکشن کے دوران تھانہ کے مینول اور آن لائن ریکارڈ کو چیک کیا۔تھانہ کے عملے کو بریف کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام سے حسن سلوک سے پیش آیا جائے۔تھا نہ کی حوا لا ت و کوت،ریکارڈ اور صفا ئی کو چیک کیا۔آر پی او نے تفتیشی افسران کو میرٹ پر تفتیش کرنے پر اسناد بھی تقسیم کیں۔

Exit mobile version