ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ گوہر علی کا تحصیل کاٹلنگ میں کاروائی کی
مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)تفصیلات کے مطابق این سی او سی و صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں (لازمی ویکسنیشن نظام) کے تحت جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرامد کو یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ نے تحصیل کاٹلنگ میں سرکاری/ پرائیوٹ سکولوں، شاپنگ مالز میگا مارٹس، بس اڈوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوٹلوں و ریسٹورنٹس کا دورہ کرتے ہوئے
عملہ و گاہک سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی چیکینگ کی سرٹیفکیٹ نہ رکھنے پر 2 دوکان سیل اور مالکان کوگرفتار کرلیا گیا اسسٹنٹ کمشنرگوہرعلی کی جانب سے ،کاروبائی مراکز ہوٹل و ریسٹورنٹس مالکان کو ہدایات جاری کی گئی کہ بغیر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھائے سروسز کی فراہمی نہ کریں بصورت دیگر خلاف ورزی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔