راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ 247

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف اسلام آباد)راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور ایسوسی ایشن ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشن کے اشتراک سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

۔جس میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں نے ایک ہزار کے قریب صحافیوں اور ان کی فیملیز کا طبی معائنہ کیا

اور کے فری میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے ۔فری میڈیکل کیمپ میں آنے والی سیاسی ، سول سوسائٹی شخصیات اور سینئر صحافیوں نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ آر آئی یو جے وہ کام کر رہی ہے جو حکومت کو کرنا چاہئے کیونکہ موجودہ دور میں صحافی معاشی بحران کے ساتھ ساتھ مسلسل ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں ۔ ایسی صورت حال میں اس طرح کے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد قابل ستائش اقدام ہے ۔

انہوں نے کہا صحت اور تعلیم دو بنیادی چیزیں ہوتی ہیں یہ انسان کے بنیادی حقوق ہیں ۔ حکومت کو چاہئے کہ صحافیوں کے لئے جلد از جلد صحت کارڈ کا اجراءکیا جائے تاکہ صحافی بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں،آج جتنی تعداد میں صحافی اور ان کی فیملیز فری میڈیکل میں آئے ہیں اس سے اند ازہ ہوتا ہے کہ صحافی کن مشکلات کا شکار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ ، فوزیہ شاہد ، پیپلزپارٹی کے سینٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سید سبط الحسن بخاری ، نذیر ڈھوکی،سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا و دیگر نے فری میڈیکل کیمپ کے دورے کے دوران کیا ۔ دورے میں صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم ، سابق صدر طارق چودھری و دیگر سینئر صحافیوں نے بھی شرکت کی ۔

آر آئی یو جے اور ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشن کی طرف سے منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران معدے ،جگر ، دل ، آنکھ ، ناک ، گلہ ، دانتوں ، جلد ، گردہ مثانہ کے ساتھ ساتھ ، زچہ بچہ کے ماہر ڈاکٹروں سے صحافیوں اور ان کی فیملیز نے معائنہ کرایا اور شوگر ، ای سی سی ، ایکو ، ہیپاٹائس بی ، ہیپاٹائٹس سی ، یور ک ایسڈ ،کلیشیم ، بلڈ سی پی و دیگر ٹیسٹ فری کروائے گئے۔

یہ فری میڈیکل کیمپ صبح 10 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک جاری رہا جس کے دوران تقریباً ایک ہزار صحافیوں اور ان کی فیملیز کے مریضوں کا فری چیک اپ اور ٹیسٹ کئے گئے ۔ آر آئی یو جے کے صدر عامر سجاد سید ، جنرل سیکرٹری طارق علی ورک نے ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل کے صدر ملک سجاد اور جنرل سیکرٹری عبدالوحید بابی اور دیگر آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے آر آئی یو جے کی طرف سے صحافیوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ لگانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں