اسلام گڑھ برطانوی ممبر پارلیمنٹ راجہ محمد یاسین کا اسلام گڑھ ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ
اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ سے) برطانوی ممبر پارلیمنٹ راجہ محمد یاسین کا اسلام گڑھ ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ، ٹرسٹ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا، جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیرمین راجہ نجابت حسین اور سیکرٹری جنرل چوھدری محمد اعظم بھی ہمراہ تھے۔ چوھدری عبدالرزاق نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ راجہ محمد یاسین نے اسلام گڑھ ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیرمین راجہ نجابت حسین اور جنرل سیکرٹری چوھدری محمد اعظم بھی ہمراہ تھے۔
ٹرسٹ کے سینئر رہن چوھدری عبدالرزاق نے انہیں مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا۔ راجہ محمد یاسین نے کہا کہ اسلام گڑھ ویلفئیر ٹرسٹ طویل عرصہ سے اسلام گڑھ اور گرد ونواح کی عوام کو طبی سہولیات فراہم کررہا ہے۔ٹرسٹ کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انتظامیہ کی شب و روز محنت سے اس ادارہ نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھے ہیں۔ ٹرسٹ انتظامیہ کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔