اسلام گڑھ ۔ نیوسٹی اسلام گڑھ کے رہنما چوہدری محمد عارف اور دیگر کا مشترکہ بیان
اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ)پیپلز پارٹی نیوسٹی اسلام گڑھ کے رہنما چوہدری محمد عارف،پیپلز پارٹی اندراہ کلاں کے رہنما ٹھیکیدار چوہدری مہربان اور پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے نائب صدر چوہدری ناظم حسین نے کہا ہے کہ آج فیصلے کا دن ہے۔چڑہوئی اور میرپورضمنی الیکشن میں آج سیاسی مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے۔چوہدری عامر یاسین اور چوہدری محمد اشرف عوامی قوت سے مخالفین کو شکست فاش دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی کی کامیابی کا دن ہے۔میرپوراور چڑہوئی میں پیپلز پارٹی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔چوہدری عامر یاسین اور چوہدری محمد اشرف ضمنی الیکشن میں مخالفین کوعوامی قوت سے شکست فاش دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غربت،مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے
۔پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب اور متوسط طبقے پر خود کش حملے کے مترادف ہے۔بلاول بھٹو کی قیادت میں جلد پیپلز پارٹی اقتدار میں ہو گئی اور پاکستان کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی۔