ضلع مہمند ،ایس ڈی پی او جان محمد نے بائیزئی سب ڈویژن میں اپنی عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا
ضلع مہمند (افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند ،ایس ڈی پی او جان محمد نے بائیزئی سب ڈویژن میں اپنی عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ۔اور کام آغاز کر دیا. موصوف اس سے پہلے بحیثیت ایس ڈی پی او اپر مہمند خدمات سر انجام دے رہے تھے..چارج سنبھالتے ہی انہوں نے تمام چوکیات ،محرر افس تھانہ اور ایس ایچ اوز دفاتر کا معائنہ لیا اور پولیس جوانوں کو حکم دیا کہ عوام کی مال وجان کی حفاظت کو ہر حال یقینی بنائی جائے۔
یاد رہے کہ موصوف کا شمار فرض شناس اور عوام دوست افسران میں ہوتا ہے۔عوامی حلقوں نے ان کی بحیثیت ایس ڈی پی او سب ڈویژن بائیزئی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔