ضلع مھمند ٹاپرز ہمارا قومی اثاثہ ہے، ان کی قدر ہم پر فرض ہے، ایم پی اے نثار مومند
ضلع مہمند (افضل صافی سٹی رپورٹر)ٹاپرز ہمارا قومی اثاثہ ہے، ان کی قدر ہم پر فرض ہے، ایم پی اے نثار مومندضلع مومند میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف پالش کرنے کی ضرورت ہے۔موذید شاہ نے ثابت کر دیا کہ غربت محنت کے سامنے کچھ نہیں۔جہاں تک ممکن تھا ان کی مدد اور رہنمائی کریں گے۔پوزیشن ہولڈر طالب علم کے والدین نے حوصلہ آفزئی پرنثار مومند کا شکریہ ادا کیا
۔ضلع بھر میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے موذید شاہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔تحصیل یکہ غنڈ ایم پی اے نثار مومند نے اپنے حجرے میں ضلع بھر کے میٹرک بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم موذید شاہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔ ایم پی اے نثار مومند نے پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم موذید شاہ کو شیلڈ اور پچاس ہزار روپے نقد انعام پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایم پی اے نثار مومند نے کہا کہ ٹاپرز ہمارا قومی اثاثہ ہے، ان کی قدر ہم پر فرض ہے۔ طالب علم موذید شاہ نے ہمارے ضلع کا نام روشن کیا
اور یہ ثابت کر دیا کہ ضلع مومند میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف پالش کرنے کی ضرورت ہے۔ ایم پی اے نثار مومند نے کہا کہ موذید شاہ نے ثابت کر دیا کہ غربت محنت کے سامنے کچھ نہیں، اگر بندہ محنت کریں تو وہ بہترین مقام حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ممکن تھا ان کی مدد اور رہنمائی کریں گے۔یہ تقریب صرف ان کی محنت کا آغاز ہے اور آگے جا کر ان کو منزل مقصود تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ پوزیشن ہولڈر طالب علم موذید شاہ اور ان کے والدین نے حوصلہ آفزئی کرنے پرایم پی اے نثار مومند کا شکریہ ادا کیا۔