فخر پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر غلام سرورصراف کا اظہارافسوس وتعزیت 217

فخر پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر غلام سرورصراف کا اظہارافسوس وتعزیت

فخر پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر غلام سرورصراف کا اظہارافسوس وتعزیت

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)مرکزی تنظیم تاجران ضلع مردان کے چیئرمین غلام سرورصراف کا پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق، محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے انتقال پرگہرے رنج و غم اور تعزیت کااظہار کرتے ہوئے انہوں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر بنا کر اسے اسلام کا قلعہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا، پاکستانی قوم اُن کا یہ احسان کبھی فراموش نہیں کر سکتی ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک سچے مسلمان اور محب وطن پاکستانی تھے ، انہوں نے پاکستان کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں،

اپنی پوری زندگی ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے وقف کی۔غلام سرورصراف نے کہا کہ اہل وطن کیلئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان قومی ہیرو کی حیثیت رکھتے تھے، اُن کی شخصیت پاکستان کا قیمتی سرمایہ تھی ،ملک کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات ایک عہد کا اختتام ہے، اُن کی شخصیت پاکستان کے دفاع اور سلامتی کی ایک قابل فخر تاریخ، جدوجہد کا نام ہے ممتازایٹمی سائنسدان کو چیئرمین غلام سرورصراف کی خراج عقیدت اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبرجمیل عطا فرمائے، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں