مردان۔ این سی او سی و صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات پر ہر صورت عملدرامد کروایا جائیگا، ڈپٹی کمشنر مردان
مردان (شاہ باباحبیب عارف سے)مردان۔تفصیلات کے مطابق این سی او سی و صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف ڈپٹی نے ہدایات جاری کرتے ہوۓ کہا کہ لازمی ویکسنیشن نظام کے تحت جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرامد کو یقینی بنانےکیلئے ضلعی انتظامیہ کے افسران روزانہ کی بنیادوں پر مختلف بس اڈوں، پبلک ٹرانسپورٹ ، میگا مارٹس و شاپنگ مالز سمیت دیگر کاروباری مراکز اور سرکاری و نجی سکول کا دورہ کر رہے ہیں
تاہم ضابطہ اخلاق پر عملدرامد نہ کرنے اور بغیر ویکسینیشن کے سروسز کی فراہمی پر 12 دکانیں سیل، 4 افراد گرفتار اور درجنوں پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے وارنگ جاری کی۔ مزید ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدیل احمد ستار نے نادرا آفس سمیت دیگر پبلک دفاتروں کا دورہ کرتے ہوئے عملہ اور درخواست گزاروں سے ویکسینیشن کے حوالے سے پوچھ گچھ کی، انتظامیہ کو بغیر ویکسینیشن کے سروسز کی فراہمی نہ کرنے کی ہدایات جاری کی کہ کاروباری مراکز میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سروسز کی فراہمی نہ کی جائے