وزیراعلیٰ سندھ کی ڈاکٹر عبد القدیرخان کی نماز جنازہ میں شرکت 107

وزیراعلیٰ سندھ کی ڈاکٹر عبد القدیرخان کی نماز جنازہ میں شرکت

وزیراعلیٰ سندھ کی ڈاکٹر عبد القدیرخان کی نماز جنازہ میں شرکت

وزیراعلیٰ سندھ کی ڈاکٹر عبد القدیرخان کی نماز جنازہ میں شرکت

فوٹو: @SindhCMHouse
فوٹو: @SindhCMHouse

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں محسن پاکستان  ڈاکٹر عبد القدیرخان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے ٹوئٹر پر مراد علی شاہ کی جنازے میں شرکت کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان آج صبح خالق حقیقی سے جاملے تھے، وہ کچھ عرصہ پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے، انہیں آج صبح طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

محسنِ پاکستان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی گئی جہاں نماز جنازہ کا بڑا اجتماع ہوا، بارش کے باوجود شرکت کے لیے عوام کا ہجوم اُمڈ آیا، نماز جنازہ پروفیسر ڈاکٹر احمد الغزالی نے پڑھائی، ان کا جسد خاکی قومی پرچم میں لپیٹا گیا تھا، نماز جنازہ میں کابینہ اراکین ، ارکان پارلیمنٹ، اعلیٰ سول اور عسکری حکام اور شہریوں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد ایٹمی پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیرکی سرکاری اعزاز کے ساتھ اسلام آباد کے ایچ ایٹ کے قبرستان میں تدفین کی گئی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کو لکھا گیا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا آخری خط بھی سامنے آگیا ہے۔

ڈاکٹر عبد القدیرخان نے 4 اکتوبرکو لکھےگئے خط میں  وزیراعلیٰ سندھ کا پھول بھیجنے پر شکریہ ادا کیا اورکہاکہ الحمداللہ میری طبیعت اب بہتر ہے۔

ڈاکٹرعبدالقدیر کا خط میں کہنا تھاکہ مجھے خوشی ہے میرے صوبے کے وزیراعلیٰ نے مجھے یاد رکھا۔

ان کا کہنا تھاکہ ایسا لگتاہے وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میرے مرنے کی اچھی خبر سننے کا انتظار کر رہے ہیں۔

خط میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھاکہ اس مشکل وقت میں وزیراعلیٰ سندھ نے یاد رکھا میں ممنون ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں