ٹھٹھہ دھابیجی پریس کلب کے صدر مقصود احمد جوکیو کو قتل کی دھمکیاں 207

ٹھٹھہ دھابیجی پریس کلب کے صدر مقصود احمد جوکیو کو قتل کی دھمکیاں

ٹھٹھہ دھابیجی پریس کلب کے صدر مقصود احمد جوکیو کو قتل کی دھمکیاں

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)دھابیجی پریس کلب کے صدر مقصود احمد جوکیو کو قتل تیزاب میں جلانے اور گم کرنے کی فون کال دھمکی پر ضلع ٹھٹھہ کے صحافیوں کا سخت گیر احتجاج رنگ لایا مقامی لینڈ گریبر ملک محمد عمران اعوان گرفتار لاک اپ اور ایف آئ آر داخل کردی گئ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لینڈ گریبر ملک عمران نے صحافی مقصود جوکیو کو فون پر قتل کی دھمکی سمیت تیزاب میں جلانے اور گم کرنے کی دھمکی دی جس پر فوری ضلع بھر کے صحافیوں میں اشتعال پیدا ہوا

فوری اجلاس کے بعد بڑی تعداد میں وفد کی صورت میں صحافی مقامی تھانہ پہنچے جہاں ایس ایچ او غلام علی لاکھو سے ملاقات کی اور دھمکی آمیز فون پر ملزم ملک عمران کو گرفتار کرنے اور اس پر ایف آئ آر کاٹنے کا مطالبہ کیا اس حوالہ سے ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران بھی صحافیوں سے رابطہ میں رہے کشیدہ صورتحال پر ایس ایچ او نے لینڈ گریبر ملک عمران کو گرفتار کرکے لاک اپ کیا اور ایف آئ آر بھی درج کردی اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلعی رہنماء عثمان کنمبہار نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ ملزم ملک عمران کا پیپلز پارٹی سے کوئ تعلق نہی اور نہ یہ کبھی پارٹی کا کارکن رہا ہے ہم اسکے اس مکروہ فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں

پولیس کے اس تعاون پر صحافیوں میں خوشی کی لہر آئ اس موقع پر حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے رہنماوں اور سینئر صحافی ذوالفقار خاصخیلی، سید دائم شاہ، کالم نگار سید مظفر شاہ بخاری، شاہد حسین سموں، سیف الملوک شاہ، سید ذوالفقار علی شاہ، نواز خاصخیلی، امین فاروقی عبدالمالک بلوچ سمیت معزیزین شہری مراد ناہیو، سعید جمال، عمر ناہیو، کامران خان تنولی، موسی چانڈیو، عمران جوکیو، بشام جوکیو، پیر نظیر شاہ، رزاق کلمتی، عبدالقادر مولیپوٹو، و دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں