بہاولنگر علامہ عبدالرسول اشرفی کی زیرقیادت علماء اہلسُنت کی ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او بہاولنگرسےڈسی آفس میں میٹنگ 136

بارہ ربیع الاول کےسلسلہ میں امن امان قائم رکھنے کےلیے مشاورتی میٹنگ

بارہ ربیع الاول کےسلسلہ میں امن امان قائم رکھنے کےلیے مشاورتی میٹنگ

بہاولنگر (تحصیل رپورٹر ابو حمزہ ساجد )علامہ عبدالرسول اشرفی کی زیرقیادت علماء اہلسُنت کی ڈپٹی کمشنر اورDPO بہاولنگرسے DCآفس میں میٹنگ بہاولنگر تفصیلات کے مطابق 12ربیع الاول کےسلسلہ میں امن امان قائم رکھنے کےلیے جامعہ رضاے مصطفی کےمہتمم چیئرمین میلادکمیٹی صاجزادہ علامہ عبدالرسول اشرفی صاحب کی زیرِ قیادت DCآفس میں علماء سے مشاورتی میٹنگ تشکیل دی گئی

جس میں DCO بہاولنگر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی موجودگی میں علماء کرام نے کہا کہ نبی کریم کی ولادت کی خوشی میں ہم پُرامن طریقے سے ہرہرشہرمیں میلادالنبی کے جلوس و میلادکااہتمام کریں گے اپنے علاقہ میں امن وامان قائم کرناں ہم سب کافرض بنتا ہے علماء کرام سےگفتگوکرتےہوے ڈسٹرکٹ بہاولنگرکے اعلی افسران DCO بہاولنگر اورDPOبہاولنگر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ پولیس عوام کی جان و مال کی محافظ ہے اپنےنبی کریم کی ولادت کی خوشی میں سیرتِ مُصطفٰی بیان کی جاے

ہمارے نبی نے اپنے اسوہ حسنہ سے ایسی بھائی چارے کی فضا قائم کی کہ کائنات میں جسکی مثال نہیں ملتی ہمیں بھی چاہیے کہ ہم آقاکریم کی سیرت پر عمل کرکے دنیا اورآخرت میں کامیابی حاصل کریں, قرآن و سنت پر عمل کرناں راہِ نجات ہے ڈسٹرکٹ بہاولنگرمیلادکمیٹی فورٹعباس کے کوارڈینیٹر علامہ غلام فرید صاحب, اورکوارڈینیٹرمروٹ محمدجمیل قادری ,منچن آبادسے صاجزادہ حسنین مُصطفٰی, اورمکلوڈ گنج سےعلامہ محمدرمضان قادری, چشتیاں شریف سے الحاج شیخ محمدایوب صاحب,

اورہارون آبادکےپیرسیداحمدکمال شاہ صاحب کی نمائندگی کرتےہوے حضرت علامہ قاری غلام رسول صاحب نےفرائض سرانجام دیے, بہاولنگرسے حضرت علامہ مولانا حافظ محمد یو نس قادری, اورصاجزادہ محبُ النبی نورانی صاحب کےساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ وسکورٹی اورحساس اداروں اوردیگر تحصیل بھرسے علماء اہلسنت نے میٹنگ میں خصوصی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں