بہاولنگر ضلعی پولیس کی ماہ ستمبر کی کار کر دگی 291 مجرمان اشتہاری سمیت کل 1508 ملزمان گرفتار
بہاولنگر (خرم شہزاد ملک سے) ضلعی پولیس کی ماہ ستمبر کی کار کر دگی،291 مجرمان اشتہاری سمیت کل 1508 ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اور70لاکھ 86 ہزار325روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد۔عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او بہاولنگر
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارکی سر براہی میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث 1508ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔جبکہ ضلعی پولیس نے 01گینگ کے 02 ملزمان سے کل 12لاکھ 5 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے
87 ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 22 بندوقیں /رپیٹر، 59ریوالور/پسٹل، 05رائفلیں،01خنجر اور360روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے119ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 3504لیٹر شراب،305 لیٹر لہن،12 چالوں بھٹیاں،چرس19کلو15گرام،ہیروئن210 گرام،آئس 15گرام،بھنگ 5کلواور افیون 2 کلو 200گرا م قبضہ پولیس میں لی گئی
۔مجرمان اشتہاری کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے ضلعی پولیس نےA 12کیٹیگری، B 169کیٹیگری کے مجرمان اشتہاری اور224 عدالتی مفروران گرفتار کئے۔اسی طرح جواریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 49جواریوں اور95بھکاریوں کو گرفتار کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔عوام کو بھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع پولیس کو دیں۔