ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ گوہرعلی کا تحصیل کاٹلنگ میں کاروائی
مردان(شاہ باباحبیب عارف سے )تفصیلات کے مطابق این سی او سی و صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں (لازمی ویکسنیشن نظام) کے تحت جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرامد کو یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ نے تحصیل کاٹلنگ میں شاپنگ/ میگا مارٹس، بس اڈوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوٹلوں و ریسٹورنٹس کا دورہ کرتے ہوئے عملہ و گاہک سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی چیکینگ کی اسسٹنٹ کمشنرگوہر علی کی جانب سے ،کاروبائی مراکز ہوٹل و ریسٹورنٹس مالکان کو ہدایات جاری کہ گئی
کے بغیر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھائے سروسز کی فراہمی نہ کریں بصورت دیگر خلاف ورزی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ نے کاٹلنگ بازار میں لوگوں کے کورونا ویکسین لگانے والوں ٹیموں کے ساتھ مل کر لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی اس کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ نے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں ، زائد المعیاد اشیا کی فروخت اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے چیکینگ کی زیادہ ریٹ وصول کرنے پر کئ ہوٹل مالکان کو بھاری جرمانہ کیا .