خانیوال محکمہ پولیس اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے 12ربیع الاول کے سلسلہ میں فلیگ مارچ 171

خانیوال محکمہ پولیس اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے 12ربیع الاول کے سلسلہ میں فلیگ مارچ

خانیوال محکمہ پولیس اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے 12ربیع الاول کے سلسلہ میں فلیگ مارچ

خانیوال12اکتوبر21 (سعید احمد بھٹی) محکمہ پولیس اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے 12ربیع الاول کے سلسلہ میں امن وامان برقرار رکھنے اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔فلیگ مارچ کی قیادت ڈی پی او محمد علی وسیم اور ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کی۔ فلیگ مارچ میں محکمہ پولیس،ضلعی انتظامیہ‘ایلیٹ فورس‘ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122 کی گاڑیاں شامل تھیں۔ڈی پی او محمدعلی وسیم اورڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی نے دوران فلیگ مارچ مرکزی جلوس کے

روٹس، سیکیورٹی ودیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔فلیگ مارچ ڈی پی او آفس سے شروع ہوکر خانیوال کے مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا ڈی پی او آفس اختتام پزیر ہوا۔ڈی پی ا ومحمدعلی وسیم نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پولیس عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت چوکس اور تیار ہے

فلیگ مارچ کا مقصد 12 ربیع الاول کے دوران سکیورٹی کو مؤثر بنانے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے۔ڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے باہمی تعاون سے امن وامان کی فضاء قائم رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں