خانیوال ایلیٹ فورس کے جوانوں میں تعریفی سر ٹیفکیٹ اورنقد انعامات تقسیم 133

خانیوال ایلیٹ فورس کے جوانوں میں تعریفی سر ٹیفکیٹ اورنقد انعامات تقسیم

خانیوال ایلیٹ فورس کے جوانوں میں تعریفی سر ٹیفکیٹ اورنقد انعامات تقسیم

خانیوال12اکتوبر21 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم نے کہا ہے کہ شاندار کارکردگی پر محکمہ پولیس میں افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی روایت انتہائی شاندا ر ہے تاکہ پولیس افسران و جوان مستقبل میں فرض شناسی‘ ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کوشاں رہیں جبکہ بددیانت‘ کام چور اور نالائق افسروں اور اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے‘بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوان شاباش کے مستحق ہیں‘

ایماندار اور محنتی پولیس افسران اپنے ساتھیوں کیلئے بھی باعث تقلید ہوتے ہیں‘پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیساتھ ساتھ اپنے طرز عمل او ربرتاؤ سے اچھے تاثر کو اجاگر کرنا ہے او رمجھ سمیت تمام پولیس افسران وملازمین پر اللہ پاک کا خاص فضل ہے کہ اس نے ہمیں وہ ذمہ داریاں تفویض کی ہیں کہ جسے ایمانداری اورخلوص نیت سے سرانجام دینے میں ناصر ف ہمیں دنیا بلکہ آخرت میں بھی نوازا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایلیٹ فورس کے جوانوں میں تعریفی سر ٹیفکیٹ اورنقد انعامات تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ ڈی پی او نے کہاکہ عوام کے جان ومال کو محفوظ بنانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے‘ اپنی ایمانداری‘

محنت‘لگن‘ بے مثال جرأت او ربہادری کا پیکر بن کر فرائض کی انجا م دہی سے معاشرے کو سماج دشمن عناصر او رجرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کیلئے اپنا کرداراداکریں۔بعدازاں ڈی پی اومحمدعلی وسیم نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ معاشرے سے جرائم کے خاتمہ اور خطہ میں امن کے قیام کیلئے پولیس اور میڈیا مل کر اہم اور فعال کردار ادا کرسکتے ہیں‘ پولیس اور میڈیا کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہاکہ تنقید برائے اصلاح کسی بھی ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں ایک پارس کا کردار ادا کرتا ہے اور محکمہ پولیس اصلاحی تنقید کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا چلا آرہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں