Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ایس پی پٹرولنگ ملتان ریجن کی پٹرولنگ ہائی وے پولیس کے افسران سے میٹنگ

خانیوال12اکتوبر21 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم نے ایس پی پٹرولنگ ملتان ریجن ہمانصیب کے ہمراہ پٹرولنگ ہائی وے پولیس کے افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال پولیس اورپٹرولنگ کی آپس میں ہم آہنگی کا مقصد ہائی ویز پر جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو روکنا ہے‘پٹرولنگ پولیس افسران اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے موثر گشت کوہر صورت یقینی بنائیں‘ ضلعی پولیس کے ساتھ انفارمیشن کا تبادلہ یقینی بنائیں اورہیلپ لائن15پراپنے بیٹ ایریا میں فوری ریسپانس کیا جائے‘منشیات کے سمگلرز کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس کی مدد سے بھر پور ایکشن عمل میں لایا جائے‘

نوسربازوں اوردیگر جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے‘شہرکے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کیاجائے۔میٹنگ کے دوران ہائی ویزپرکرائم اینڈ کنٹرول کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اس موقع پر ایس پی پٹرولنگ ہمانصیب نے کہاکہ پٹرولنگ پولیس ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی بہترین انداز میں خدمت جاری رکھے گی‘پٹرولنگ پولیس اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اخلاقیات، خوش گفتاری اور قانون کے بلا امتیاز اطلاق کے ساتھ ساتھ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کو ہر صورت ممکن بنائے۔

Exit mobile version