ہارون آباد ننھے ثناء خواں محمد علی رضا قادری کے گھر میں جشن عید میلاد النبی کی محفل کا اہتمام 124

ہارون آباد ننھے ثناء خواں محمد علی رضا قادری کے گھر میں جشن عید میلاد النبی کی محفل کا اہتمام

ہارون آباد ننھے ثناء خواں محمد علی رضا قادری کے گھر میں جشن عید میلاد النبی کی محفل کا اہتمام

ہارون آباد بیوروچیف بہاولنگرخرم شہزاد ملک کی رپورٹ کے مطابق ہارون آباد کے نامور ننھے ثناء خواں محمد علی رضا قادری نے اپنے گھر میں جشن عید میلاد النبی صلی علیہ وسلم کی محفل کا اہتمام کیانثار تیری چہل پہل پر ہزاروں عیدیں ربیع اول سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں ہارون آباد کے نامور ننھے ثناء خواں محمد علی رضا قادری نے اپنے گھر میں جشن عید میلاد النبی صلی علیہ وسلم کی محفل کا اہتمام کیا محفل میں مقامی نعت خواں حضرات، علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات،

تاجر برادری، صحافی برادری، میڈیا پرسن عوامی جرنلسٹ ارسلان یوڈی، سینئر صحافی ڈاکٹر ذوالفقار قریشی، سینیئر کالم نگار و صحافی خرم شہزاد ملک، عرفان کھوکھر، زبیر چوہان، سمیت سٹی پریس کلب رجسٹرڈ اور ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے عہدیدران و ممبران سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی محفل میلاد کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ محمد اویس نے حاصل کی مقامی

نعت خواں محمد تنزیل جمیل نے ہدیہ نعت پیش کی آخر میں پاکستان کے نامور ثناء خواں بلبل مدینہ شہزادہ ارسلان نوری نے اپنے روایتی انداز سے محفل میں حضور پاک کی ثناء خوانی سے چار چاند لگائے آخر میں خصوصی خطاب پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید طہ شاہ نقوی نے اپنے شعلہ ایمان افروز بیان سے لوگوں کے دلوں کو جگمگایا آخر میں ملک قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور مہمان گرامی کے لئے وسیع لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں