اوورسیز پاکستانی نام نہاد نمائندوں کا محاسبہ کریں، کیپٹن عاصم ملک
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)دبئی ممتاز پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل تب حل ہونگے جب یہ آپس میں اتفاق کرلیں گے اور اپنی صفوں میں سے نوسربازوں کو نکال باہر کردیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے آپ کو پہچاننا ہوگا یہ اگر متحد ہوجائیں اور اپنے حقیقی خیرخواہوں اور ہمدردوں کے ہاتھ مضبوط کرلیں
جبکہ نام نہاد نمائندوں سے چھٹکارہ حاصل کرلیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ان کے سلگتے مسائل جلد حل ہوجائیں، انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اوورسیز پاکستانی نام نہاد نمائندوں کا محاسبہ کرلیں اور اپنی صفوں سے نکال کر حقیقی نمائندے کی قیادت میں کام کریں، اگر ایسا ہوجاتا ہے تو مجھے امید ہے کہ اوورسیز پاکستانی مسائل کے گرداب سے نکل آئیں گے