ضلع مہمند لاپتہ افراد کے بازیابی کے حوالہ سے ساگی بالا سے ہیڈکوارٹر غلنئی تک ریلی
ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمندتحصیل صافی لاپتہ افراد کے بازیابی کے حوالہ سے ساگی بالا سے ہیڈکوارٹر غلنئی تک ریلی لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کے بازیابی کے لئے بینرز اور تصاویر اٹھا رکھے تھے۔ہم اپنے ملک اور اداروں کے خلاف نہیں.ریلی کے شرکاء سے میرافضل قنداری، محمد نسیم، گل زرین اور گل نمیر نے خطاب کیا.ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے جو کہ ان کا انسانی حق ہے. ہم نہ اپنے ملک کے خلاف ہیں اور نہ اداروں کے خلاف ہیں
.مقررین نے کہا اگر ہمارے لاپتہ افراد جرائم میں ملوث پائے گئے تو بیشک انہیں سزا دی جائےاور اگر ہمارے لاپتہ افراد نے کوئی غیر قانونی کام اور جرم نہیں کیا تو اسے فوری رہا کیا جائے تاکہ وہ اپنے گھروں کو اجائیں اور گھروں والوں کے ساتھ زندگی بسر کریں. کیونکہ ان کی غیرموجودگی میں ان کے بال بچے ، بہن بھائی، بیویاں اور والدین صدمہ سے نکل اسکے.لافتہ افراد کے لواحقین اور ریلی کے شرکاء نے اپنے تقاریر میں کہا کہ اگر ہمیں یہاں انصاف نہیں ملا تو ہم مجبوراً اسلام آباد جاکر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کرینگے اور دھرنا دیں گے.ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ریلی میں لاپتہ افراد کے تمام ورثاء بچے اور خواتین بھی شرکت کرینگے.مظاہرین نے ایف سی ہیڈکوارٹر غلنئ کے مین گیٹ کے سامنے کچھ وقت کیلئے دھرنا بھی دیا.