Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

صوبائی حکومت فورا” طلبہ وطالبات کے مسائل کے حل کےلئے سپلمنٹری امتحانات کے انعقاد کا اعلان کریں۔ اعلامیہ پین ضلع مردان

صوبائی حکومت فورا" طلبہ وطالبات کے مسائل کے حل کےلئے سپلمنٹری امتحانات کے انعقاد کا اعلان کریں۔ اعلامیہ پین ضلع مردان

صوبائی حکومت فورا" طلبہ وطالبات کے مسائل کے حل کےلئے سپلمنٹری امتحانات کے انعقاد کا اعلان کریں۔ اعلامیہ پین ضلع مردان

صوبائی حکومت فورا” طلبہ وطالبات کے مسائل کے حل کےلئے سپلمنٹری امتحانات کے انعقاد کا اعلان کریں۔ اعلامیہ پین ضلع مردان

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)تفصیلات کگ مطابق پین کے ضلعی صدر تاج ملوک اور ضلعی کابینہ کے ارکان نے صوبائی حکومت کی تعلیم دشمن پالیسیوں اور حالیہ بورڈ امتحانات سے متاثرہ طلبہ وطالبات اور ان کے والدین سے ملاقات کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں سپلمنٹری امتحانات کا فوری اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے کرونا کا بہانہ بنا کر امتحانات کےلئے سو فیصد تیاری کرنے والے طلبہ وطالبات کا مستقبل تاریک کردیا حالانکہ وہ امتحانات آسانی سے منعقد کئے جا سکتے تھے

اس کے بعد سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیر سمارٹ سلیبس اور صرف چار پیپرز کا امتحان رکھا اس کے بعد مرکزی حکومت اور سی این او سی نے ایجوکیشنسٹ سے مشورہ کئے بغیر اضافی مارکس کا فارمولہ دیا جس پر چل کر بورڈز نے کسی کو تو اتنے نمبرز دئیے کہ ان بیچاروں کو اب تک اپنے نمبرز پر یقین نہیں آرہا اور اکثر طلبہ وطالبات کو کم نمبر دے کر ان کا مستقبل تباہ کردیا اس دوران صوبے کے تقریبا” تمام بورڈز نے وہ بلنڈز کئے جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی پھر کرونا سے متاثرہ طلبہ وطالبات اور ان کے متاثرہ والدین کا خیال کئے اور ریلیف دئیے بغیر ری ٹوٹلنگ اور دیگر مدات کی من مانی فیسیں مقرر کی گئی حالانکہ اس حکومت اور بورڈز کے ذمے طلبہ وطالبات کے اس امتحان کے سارے بقایا جات رہ گئے تھے جس کا انعقاد ہی نہیں ہوا

اور طلبہ وطالبات سے اربوں روپے بٹورے گئے انصاف کا تقاضا تو یہ تھا کہ اس کے بعد ہونے والی امتحان کی فیس معاف کردی جاتی یا کم ازکم ہاف رعایت دی جاتی لیکن حکومت اور بورڈز نے ایک اور ظلم یہ کیا کہ طلبہ وطالبات سے صرف چار پیپرز کی پوری فیس وصول کی۔ اور رہی سہی کسر ون نیشن ون سلیبس کے نام پر طلبہ اور والدین کو کنفیوز کرکے اور کمیشن اور نت نئی ٹیکسوں کی راہ ہموار کرکے کر رہے ہیں کرونا کے باوجود سرکاری یونیورسٹیز اور کالجز کی فیسیں مسلسل بڑھائی جارہی ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ طلبہ اور ان کے والدین پین پر مسلسل دباو بڑھا رہے ہیں کہ حکومت کے خلاف ایک بہت بڑا احتجاجی تحریک شروع کیا جانا چاہئیے ھم آخرکار مجبور ہوکر ان متاثرہ طلبہ کے ساتھ سڑکوں پر آجائیں گے

کیونکہ حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہمارا مطالبہ ہے کہ فورا” سپلمنٹری ایگزام کا اعلان کیا جائے سپیشل ایگزام سے متاثرہ طلبہ وطالبات کے مسائل کھبی حل نہیں ہوں گے اسی لئے فیڈرل بورڈ نے سپلمنٹری امتحان کا اعلان کیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ پی ایس آر اے کی خالی سیٹوں پر فوری انتحابات کا اعلان کیا جائے کیونکہ نجی تعلیمی ادارے اس وقت گوناگوں مسائل کے شکار ہیں اور اتھارٹی میں ان کا کوئی نمائیندہ موجود نہیں ہے جو قانون اور پی ایس آر اے ایکٹ کی سراسر خلاف ورزی ہے

اور نجی اداروں کے مسائل بھی حل نہیں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ طلبہ اور ان کے والدین کو یقین دلایا کہ ہم ہر محاذ پر آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے اگر حکومت سپلمنٹری امتحان ، فیسوں میں کمی ، اور منتحب ممبرز کے الیکشن کا اعلان نہیں کرتی تو پین ضلع مردان بھر پور قوت کے ساتھ متاثرہ طلبہ وطالبات اور ان کے والدین کے ساتھ میدان میں ہوگا اور پورے ضلع کی سڑکوں کو بلاک کرکے تاریخی مار چ کیا جائے ۔

Exit mobile version