Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مردان تھانہ چورہ پولیس کی کامیاب کارروائی

سرکاری بجلی کیبل چور منشیات فروش گرفتار۔چوری شدہ دو عدد موٹرسائیکل اورچرس برآمد

مردان تھانہ چورہ پولیس کی کامیاب کارروائی

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ چورہ کی حدودغریب آباددوبئی اڈہ میں بندحجرے سے موٹرسائیکل چوری ہونے کی رپورٹ تھانہ چورہ کو موصول ہوئی تھی جس پر ایس ایچ او مدثرخان ہمراہ پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم فخرالاسلام ولد سید محمد سکنہ ڈھیری سربخشالی تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکرلیا۔گرفتارملزم نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اسکی نشاندہی پر چوری شدہ موٹرسائیکل سمیت دوسری واردات میں چوری کیاگیا موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیاگیا۔ گرفتارملزم پہلے سے مجرم اشتہاری بھی تھا جسکے خلاف مقدمہ درج ہوکر مزید تفتیش جاری ہے۔
جبکہ دوسری کارروائی کے دوران سرکاری بجلی کیبل چرانے والے ملزم قیصرعلی ولد سبزعلی سکنہ چارسدہ کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔اسی طرح منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ چورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02 منشیات فروشوں سرتاج ولد اخترسید سکنہ کسکورونہ اور سہیل ولدحمیداللہ سکنہ عجب گل کلے بابینی کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر2866گرام چرس برآمد ہوکرملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

Exit mobile version