Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنے والوں کو یر غمال بنایا گیا:صدرلطف اللہ لطف

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)مردان پریس کلب کا پشاور پولیس کی پشاور پریس کلب پر حملے کی شدید مذمت,پولیس کی جانب سےدھمکیاں دینا آزادی صحافت پر حملہ قرار,متعلقہ ڈی ایس پی کو معطل کرنے سمیت شفاف انکوائری کا مطالبہ,مردان پریس کلب کے کابینہ کااجلاس زیر صدرات لطف اللہ لطف منقعد ہوا,جس میں جنرل سیکرٹری ریاض مایار,نائب صدر بخت محمد یوسفزئی,جائنٹ سیکرٹری محمدعارف اور فنانس سیکرٹری پرویزشاھین نے شرکت کی,اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ صدر لطف اللہ لطف نے کہا

کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنے والوں کو یر غمال بنایا گیا,جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور ھم پشاور پریس کلب پر پشاور پولیس کی طرف سے پریس کانفرنس کرنے والے خواجہ سراکو حراساں کرنے اور پریس کلب کے عہدیداروں کو دھمکیاں دینے کو آزادی صحافت پرحملہ اور پولیس گردی قراردیتے ہیں,صدر لطف اللہ لطف و کابینہ نےخیبرپختونخوا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوۓ

کہا کہ پشاور پولیس کے ڈی ایس پی احسان شاہ اور ان ساتھی پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کیاجاۓ تاکہ آئندہ کوئی پولیس اہلکار آزادی صحافت پر حملہ نہ کر سکے, اگر حکومت نے ڈی ایس پی احسان شاہ اور پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری طور پر کاروائی نہ کی تو بھر پور طریقے سے احتجاج کیا جائے گا

Exit mobile version