جمیعت کے ماضی کے ترقیاتی کام مخالفین کیلیے چیلنج بنے ہوئے ہیں، واحد منڈان 143

جمیعت کے ماضی کے ترقیاتی کام مخالفین کیلیے چیلنج بنے ہوئے ہیں، واحد منڈان

جمیعت کے ماضی کے ترقیاتی کام مخالفین کیلیے چیلنج بنے ہوئے ہیں، واحد منڈان

بنوں(نثاربیٹنی سے) جمیعت علماء اسلام بنوں کے راہنما واحد خان منڈان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمیعت علماء اسلام ایک اٹل حقیقت ہے، پاکستان کی سیاست خصوصا” خیبرپختونخوا کی سیاست میں جمیعت علماء اسلام کا مرکزی کردار اور مقام ہے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے اکابرین نے مملکت اسلامیہ پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لیے بیش بہا قربانیاں دی ہیں

جن سے انکار ممکن نہیں، جمیعت علماء اسلام کے کارکن مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں متحد ہیں اور ملک کی نظریاتی اور مذہبی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، واحد خان منڈان نے کہا کہ بنوں میں جمعیت علماء اسلام کے ماضی میں کیے گیے ریکارڈ ترقیاتی کام آج بھی مخالفین کے لئے چیلنج بنے ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں