اسلام گڑھ چوہدری محمد یاسین کی جھوٹے مقدمے میں گرفتاری کی بھرپورمذمت کرتے ہیں صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر 182

اسلام گڑھ چوہدری محمد یاسین کی جھوٹے مقدمے میں گرفتاری کی بھرپورمذمت کرتے ہیں صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر

اسلام گڑھ چوہدری محمد یاسین کی جھوٹے مقدمے میں گرفتاری کی بھرپورمذمت کرتے ہیں صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)پیپلز پارٹی نیوسٹی اسلام گڑھ کے رہنما چوہدری محمد عارف،پیپلز پارٹی اندراہ کلاں کے رہنما ٹھیکیدار چوہدری مہربان اور پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے نائب صدر چوہدری ناظم حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر وایم ایل اے چوہدری محمد یاسین کی جھوٹے مقدمے میں گرفتاری کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔چڑہوئی ضمنی الیکشن میں چوہدری عامر یاسین کی شاندار کامیابی نے جھوٹے قتل کیس کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔چڑہوئی کے عوام نے چوہدری محمد یاسین کی قیادت پرہمیشہ اعتمادکا اظہار کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام گڑھ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان رہنماؤں کا مذید کہنا تھا کہ گرفتاریاں اور جیلیں بھٹو شہید کے جیالوں کا راستہ نہیں روک سکتیں۔پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین کی قتل کے جھوٹے مقدمے میں گرفتاری قابل مذمت اقدام ہے۔جلد چوہدری یاسین اور ان کے صاحبزادے اس جھوٹے قتل کے مقدمے سے بری ہوں گے۔پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کو ہمیشہ انتقامی سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کی گئی۔لیکن پیپلز پارٹی کے جیالوں نے ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں