Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مردان پولیس کی کامیاب کارروائی،ڈکیتی اور چوری کرنے والے بین الصوبائی افغان مہاجر ڈکیت گروہ کے چار ملزمان گرفتار

مردان پولیس کی کامیاب کارروائی،ڈکیتی اور چوری کرنے والے بین الصوبائی افغان مہاجر ڈکیت گروہ کے چار ملزمان گرفتار

مردان پولیس کی کامیاب کارروائی،ڈکیتی اور چوری کرنے والے بین الصوبائی افغان مہاجر ڈکیت گروہ کے چار ملزمان گرفتار

مردان پولیس کی کامیاب کارروائی،ڈکیتی اور چوری کرنے والے بین الصوبائی افغان مہاجر ڈکیت گروہ کے چار ملزمان گرفتار

مردانْ(شاہ باباحبیب عارف سے)تھانہ شیخ ملتون پولیس نے گرفتارملزمان کے قبضے سے ڈکیتی کے دوران چوری کیاگیا مال مسروقہ پانچ تولے سے زائد طلائی زیورات،تین عدد موبائل فونز،پچاس ہزار روپے نقد رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو عدد موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد۔ تھانہ سٹی پولیس نے موٹر سائیکل چورکو گرفتار کرکے 16 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمدکرلئے۔سنٹرل پولیس آفس سے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 62 مجرمان اشتہاریوں کے حوالے سے ارسال شدہ ٹارگیٹڈ لسٹ پر ضلعی پولیس نے فوری عملدرآمد کرتے ہوئے تمام مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرکے جیل بھیجوا ئے گئے ہیں

ضلعی پولیس مردان اور محکمہ ایکسائز کی مشترکہ مہم کے دوران 1450ان رجسٹر گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل کرکے اس ضمن میں 45لاکھ سے زائد رقم سرکاری خزانے میں جمع کی گئی۔تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ شیخ ملتون ٹاون میں گھروں سے ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں رونما ہونے پر ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہداللہ نے نوٹس لیا اورڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل عدنان اعظم کی نگرانی اور ایس ایچ او درویش خان، کی قیادت میں تفتیشی پولیس افسران سب انسپکٹر اقبال مشوانی، اے ایس آئی خالد خان، اے ایس آئی آصف خان،

اے ایس آئی جان عالم خان اوراے ایس آئی سہیل سلیم پر مشتمل سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کارلاتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی ڈکیت گروہ افغان مہاجرین کے 04 ملزمان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں نقیب اللہ،صادق اللہ،حمیداللہ پسران عبدالظاہرساکنان للمہ کیمپ اکوڑہ خٹک ضلع نوشہرہ اور نورالانورولد حضرت عمر ساکن جلبئی چھوٹا الاہور ضلع صوابی شامل ہیں گرفتار ملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے انکی نشاندہی پر ڈکیتی کے دوران چوری کیاگیا مال مسروقہ 05 تولے سے زائد طلائی زیورات،03 عدد موبائل فونز،50 ہزار روپے نقد رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے 02 موٹرسائیکل اور 02 عدد پستول بھی برآمد کرلئے گئے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان نے اپنے دوسرے شریک واردت ساتھیوں کے نام بھی اگل دئے ہیں جنکی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی

اسی طرح تھانہ سٹی پولیس نے ڈی ایس پی انعام جان خان کی نگرانی اور ایس ایچ اوعاشق حسین کی قیادت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چور جان محمد ولد قلندر سکنہ فاطمہ روڈ سالار کورونہ کو گرفتار کرکے دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر چوری شدہ 16 عدد موٹرسائیکلیں برآمدکر لئے گئے ہیں مزید یہ کہ سنٹرل پولیس آفس سے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 62 مجرمان اشتہاریوں کے حوالے سے ارسال شدہ ٹارگیٹڈ لسٹ پر ضلعی پولیس نے فوری عملدرآمد کرتے ہوئے تمام مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرکے جیل بھیجوا ئے گئے ہیں اسی طرح ضلعی پولیس مردان اور محکمہ ایکسائز کی مشترکہ مہم کے دوران 1450ان رجسٹر گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل کرکے اس ضمن میں 45لاکھ سے زائد رقم سرکاری خزانے میں جمع کی گئی۔

Exit mobile version