ٹھٹھہ پیپلزپارٹی یونین کاونسل دھابیجی کا اجلاس منعقد صدر یونین کاونسل دھابیجی سکندر پہنور، 109

ٹھٹھہ پیپلزپارٹی یونین کاونسل دھابیجی کا اجلاس منعقد صدر یونین کاونسل دھابیجی سکندر پہنور،

ٹھٹھہ پیپلزپارٹی یونین کاونسل دھابیجی کا اجلاس منعقد صدر یونین کاونسل دھابیجی سکندر پہنور،

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)پیپلزپارٹی یونین کاونسل دھابیجی کا اجلاس منعقد ہوا جہاں 17 اکتوبر کے پارٹی جلسہ کو کامیاب کرنے کی تیاریوں پر مشورے ہوئے اس موقع پر صدر یونین کاونسل دھابیجی سکندر پہنور، فقیر نبی بخش بلوچ، حاجی آفتاب خان تنولی، حسن خان، شاہد علی مری، شوکت منگی، ندیم خواجہ و دیگر موجود تھے کارکنان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید جمہوریت کی علامت تھی جسے راستے سے ہٹایا گیا اسی حوالہ سے وطن واپسی پر ایک بڑا حملہ دھماکہ کراکر جیالوں کو شہید کیا گیا

شہداء سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی میں 17 اکتوبر کو تاریخی جلسہ ہونے جارہا ہے جہاں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی خطاب ہوگا اس حوالہ سے دھابیجی نیشنل ہائ وے پر استقبالیہ کیمپ لگے گا جہاں بدین، سجاول، ٹھٹھہ اور کیٹی بندر و ساکرو سے آنے والے قافلوں و قیادت کا شاندار استقبال کیا جائے گا رہنماوں کا کہنا تھا کہ کراچی جلسہ میں ہر شخض اپنی شرکت یقینی بنائے تاکہ جمہوریت کو تقویت مل سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں